ہرمحاذپراپنی ناکامی چھپانے کیلئے ا لزامات لگائے گئے ،کانگریس کاپلٹ وار
نئی دہلی یکم جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا(کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی پرحملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ان کے لئے ’’میک ان انڈیا‘‘کا مطلب اپوزیشن کے خلاف’’کہانی گڑھنا ‘‘اور پارٹی کے خلاف ’’بے بنیاد ‘‘الزام لگانا ہے تاکہ اس کی اقتصادی ناکامیوں کی طرف سے لوگوں کی توجہ بھڑکائی جاسکے۔پارٹی نے کہاکہ نیشنل ہیرالڈ سے آگسٹا ویسٹ لینڈ اور عشرت جہاں فرضی تصادم تک بی جے پی نے خود کو بے بنیاد الزام لگانے کے قابل ثابت کیا ہے لیکن وہ اپنے دعووں کو صحیح ٹھہرانے میں ناکام رہی ہے ۔اپنی ویب سائٹ پرسخت الفاظ میں اے آئی سی سی نے کہاکہ اگر غلط کاموں کا واقعی کوئی ثبوت ہے تو کیا مودی حکومت اتنی غیر فعال ہے کہ وہ قصورواروں پر استغاثہ نہیں چلوا سکتی۔ایک مضبوط وزیراعظم جس کا کام بولتا ہے اور ایسا وزیر اعظم جو بات کرنے میں اتنامصروف ہے کہ کام بھول جاتا ہے کے درمیان فرق ہے۔کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لندن میں رابرٹ واڈرا کے گمنام جائیداد خریدنے کو لے کر جاری لفظی جنگ کے درمیان کانگریس کی جانب سے یہ حملہ ہواہے۔واڈرا کی ساس اورکانگریس صدر سونیا گاندھی نے دعویٰ کیاکہ ملک کو’’کانگریس مکت‘‘بنانے کے لئے مودی حکومت ایک سازش کے تحت ہردن غلط الزام لگاتی ہے۔واڈرا کے قانونی فرم نے ان کے خلاف الزامات سے انکار کیا ہے۔کانگریس نے آج الزام لگایاکہ حکومت شہری آزادی کے خاتمے،طلبہ پرحملے، کسان مخالف، دلت مخالف اور خراب اقتصادی پالیسی کے خلاف تمام مخالفت کوکچلنے چاہتی ہے جو بھارت کوغیر یقینی صورتحال اور تاریکی کے دورمیں لے جارہی ہے۔